کینیڈین کابینہ دنیا کی مثالی کابینہ ہے 

آجکل کینیڈین کابینہ کے چرچے زبان زد عام ہیں اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ اسکا انوکھا انتخابی امتزاج اور مثالی قابلیت ہے۔ عام طور پر سیاسی جمہوریتوں میں کابینہ کا انتخاب منصب کے لیے موزوں قابلیت سے زیادہ سیاسی وابستگی اور اثر و رسوخ کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ لیکن کینیڈا کی موجودہ کابینہ اس لحاظ سے بالکل مختلف ہے کہ اس میں چنے گئے تمام وزراء  نہ صرف اعلٰی تعلیم یافتہ ہیں بلکہ متعلقہ وزارت کے لیے خاص قابلیت اور مہارت رکھتے ہیں۔ جیسا کہ صحت کی وزارت کا قلمدان ایک ڈاکٹر کے سپرد کیا گیا ہے جبکہ زراعت کی وزارت ایک تجربہ کار کاشتکار کے حوالہ کی گئی ہے۔ اسی طرح ٹرانسپورٹ کا وزیر ایک اسٹراناٹ، وزارتِ نوجوانان کا وزیر 45 سال سے کم عمر کا نوجوان، پبلک سیفٹی اور ایمرجنسی سروسز کا وزیر ایک سکاؤٹ، کھیل اور وزارت معزوراں کا وزیر ایک نابینا پیرا اولمپیئن، اور سائنس کا وزیر ایک پی ایچ ڈی سکالر ہے۔ یہی نہں بلکہ اس کابینہ کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ اس میں%50 کے قریب نمائندگی خواتین کو دی گئی ہے۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں کارکردگی سے عاری وزارتوں اور محکموں کی بھرمار ہے اس طرح کی کابینہ کی اشد ضرورت ہے۔ مگر ایسا ہونا شاید ناممکن ہوگا۔ کیونکہ سیاسی مفادات کو ہمیشہ قومی اور ملکی مفادات پر حاوی گردانا جاتا ہے اور بندر بانٹ کی وجہ سے قابل اور موزوں لوگ آگے نہیں آپاتے۔

Advertisements

Author: toorana

A wondering soul with an unbiased approach towards life and its realities. A seeker of hope & happiness. Keen in sharing personal thaughts and views in their original form. Always welcome positive ideas. A Corporate Lawyer by profession, who enjoy doing his job.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s