فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2018 میں پاکستانی فٹبال استعمال ہوگی

 روس میں منعقد ہونے والے عالمی فٹبال میلے میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان میں تیار کردہ فٹبال استعمال کریں گی

Advertisements

امسال روس میں منعقد ہونے والے عالمی فٹبال میلے میں دنیا کی بہترین ٹیمیں پاکستان میں تیار کردہ فٹبال استعمال کریں گی۔ 

جی ہاں! فٹبال ورڈ کپ منعقد کروانے  والی عالمی تنظیم نے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے لیے اڈیڈاز ٹیلی سٹار 18 نامی فٹبال کا انتخاب کیا ہے جو کہ معروف اسپورٹس کمپنی اڈیڈاز کی طرف سے فراہم کی جائے گی۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ فٹبال بہت سی جدید خصوصیات کی حامل ہوگی۔

اگرچہ پاکستان کی قومی فٹبال ٹیم عالمی رینکنگ میں 198ویں نمبر پر ہے اور ہمیشہ کی طرح اس سال بھی فٹبال ورلڈ کپ کا حصہ نہیں ہوگی۔ تاہم پاکستانیوں کے لیے فخر کی بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ 2018 کے لیے چنی گئی جدید فٹبال سیالکوٹ کے خواجہ مسعود کی فارورڈ سپورٹس نامی کمپنی میں تیار کی جائے گی۔ یہی کمپنی اس سے قبل  2014 کے ورلڈ کپ کے لیے بھی فٹبال فراہم کرچکی ہے۔ 

یاد رہے پاکستان 1990 سے2010 تک فیفا ورلڈ کپ کے لیے عالمی معیار کی فٹبال فراہم کرتا رہا ہے۔ 

Author: toorana

A wondering soul with an unbiased approach towards life and its realities. A seeker of hope & happiness. Keen in sharing personal thaughts and views in their original form. Always welcome positive ideas. A Corporate Lawyer by profession, who enjoy doing his job.

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out /  Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out /  Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out /  Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out /  Change )

Connecting to %s